سٹی 42: شہرمیں بارش،نشیبی علاقوں، شاہراہوں پرپانی جمع، سی ٹی او کی وارڈنزکودوران بارش شہریوں کی مددکی ہدایت،شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، شہری بھی بارش کے دوران محتاط ہوکر ڈرائیونگ کریں:سی ٹی او لاہور
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں الصبح سےموسلادھار بارش سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے ،سی ٹی او لاہور بھی بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ،سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارڈنزوران بارش شہریوں کی مدد کریں، لفٹرز، بریک ڈاؤنز کو نشیبی سڑکوں پر پوزیشن رکھنے کی ہدایت
سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ سرکل افسران اپنی پوزیشن نشیبی شاہراہوں پر رکھیں، کینال روڈ انڈرپاسز پر موٹرسائیکلز کو جمع نہ ہونے دیں ،ڈی ایس پیز واسا حکام انتظامیہ سےرابطے میں رہیں اور نشیبی سڑکوں، چوکوں کا جائزہ لیتے رہیں، سی ٹی او منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، شہری بھی بارش کے دوران محتاط ہوکر ڈرائیونگ کریں۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ اور گردو نواح میں موسلادھاربارش، عدالت عالیہ کے اندر اور باہر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہےجس سے وکلاء اور سائلین اور آنے والےافسران کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
شہرمیں بارش،شاہراہوں پرپانی جمع،سی ٹی او متحرک
10 Sep, 2021 | 09:21 AM