خلیل الرحمن قمرنے ریما کی فلم کا سکرپٹ لٹکا دیا

10 Sep, 2020 | 11:12 PM

Malik Sultan Awan

ملتان روڈ (زین مدنی )معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کو اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے اپنی فلم کا سکرپٹ لکھنے کی ذمہ داری دی تھی جو چھ ماہ سے زائد ہوگئے ہیں لیکن تاحال خلیل الرحمن قمر نے فلم کا سکرپٹ نہیں لکھا ۔

تفصیلات کے مطابق ریما خان نے اپنی نئی اردو فلم کی کہانی خلیل الرحمن قمر سے لکھوانے کا معاہدہ کیا تھا اور اپنے پچھلے دورہ لاہور میں انہوں نے خلیل الرحمن قمر سے ملاقات کرکے ان سے مشاورت کی اور خلیل الرحمن نے سکرپٹ لکھنے کاآغاز کیا جو انہوں نے دو ماہ بعد مکمل کرنے کا وعدہ کیا لیکن تاحال تک سکرپٹ نہیں لکھا گیا ۔

ریما خان کے قریبی ذرائع کے مطابق خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ انہیں مزید ایک ماہ اور لگے گا فلم کا سکرپٹ مکمل کرنے میں کیونکہ کہانی ایسی ہے جس میں انفرادیت پیدا کرنی ہے اور وہ تخلیقی کام ہے ۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریما خان آئندہ ماہ لاہور آرہی ہیں تاکہ اپنی فلم کا باقاعدہ کام شروع کرسکیں۔

مزیدخبریں