خاتون کیساتھ زیادتی کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا، شہزاد اکبر

10 Sep, 2020 | 09:57 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فاران یامین ) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا اس سلسلے میں لاہور پولیس درست سمت میں کام کر رہی ہے، اپوزیشن کے پاس الزمات کے سوا کچھ نہیں جسے عاصم باجوہ کی منی ٹریل پر اعتراض ہے وہ جے آئی ٹی بنانے کی درخواست دے دے۔

داتا دربار حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اس قسم کے جرائم قابل قبول نہیں  پنجاب کی شاہرائیں سب کے لیے محفوظ ہونگی۔

شہزدا کبر کا کہنا تھا کہ آل شریف عدالتوں میں جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہوئی ہے۔ رانا ثنااللہ نیب میں کیے جانے والے سوالات کے جواب دیں جبکہ اے پی سی کے لیے مولانا فضل الرحمن رینٹ اے کراؤڈ کا کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ خاتون سے زیادتی کیس پر چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کھوجیوں، ڈی این جیو فینسگ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لے رہی ہیں۔

اس موقع پر شہزدا اکبر کا کہنا تھا کہ وہ عمر شیخ کو تعیناتی سے پہلے نہیں جانتے تھے جبکہ ن لیگ کے سابق وزیر نے ایک مزاکرے کے دوران عمر شیخ کی تعریف کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

مزیدخبریں