ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کروڑوں کے گھپلے

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کروڑوں کے گھپلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ضلعی سطح پر کی جانےوالی انکوائری میں سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے، پی ایل آر اے کرپٹ عناصر کے خلاف متحرک، کارروائی کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھی مراسلہ لکھ دیا۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال سپرا متحرک ہوگئے، مختلف اضلاع کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں مالی بے ضابطگیوں سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا،ضلعی سطح پر کی جانے والی انکوائری کے مطابق سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کر رکھا ہے جبکہ مزید کاروائیوں کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ دوران چیکنگ اراضی ریکارڈ سنٹر مریدکے، لاہور ڈیویژن اور جلال پور پیر والا ملتان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کی جانےوالی پراپرٹی ٹرانسفر میں جعلی کیش پیمنٹ رسیدیں لگائی گئیں،جعلی کیش پیمنٹ رسیدیں لگا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا،کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کا عمل جاری ہے، صرف شیخوپورہ میں ضلعی سطح پر کی جانے والی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ جعلی رسیدیں لگا کر سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 20 لاکھ 53 ہزار کا نقصان پہنچایا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer