ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ٹی سی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

ایل ٹی سی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) چیئرمین، وائس چیئرمین اور سی ای او لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مابین اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی، سی ای او نے ہراساں کرنے پر وائس چیئرمین کے خلاف صوبائی محتسب کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق، وائس چیئرمین خالد محمود گجر اور سی ای او لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مریم خاور کے مابین اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ بڑے افسران کی لڑائی میں کمپنی کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے۔ سی ای او لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مریم خاور نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف صوبائی محتسب کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے دفتر میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے، سی او ایل ٹی سی مریم خاور کی درخواست پر صوبائی محتسب نے وائس چیئرمین خالد محمود گجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 ستمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

یاد رہے چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق نے نامناسب رویے پر سی ای او کو شوکاز جاری کیا تھا جس کے مطابق مریم خاور نے غیر قانونی طور پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے کمرے میں آڈیو ریکارڈ ڈیوائسز لگائیں۔ ایل ٹی سی کا مختلف ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات پر مریم خاور نے ٹال مٹول سے کام لیا اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔