ڈالر سستا ہوگیا

10 Sep, 2020 | 06:21 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹر بینک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

  فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر مستحکم ہو سکے۔

دوسری جانب برائلر کی رسد میں مسلسل کمی اور طلب میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ جاری رہا، زندہ مرغی 5 روپے اضافے کے بعد 141 روپے جبکہ برائلر گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 204 روپے فی کلو قیمت مقرر کردی گئی۔ دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، فارمی انڈے بھی 1  روپے اضافے کے بعد 130 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور اسکو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے۔ حکومت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرتے ہوئے گراں فروش مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرے۔ 

مزیدخبریں