پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل

10 Sep, 2020 | 02:54 PM

Shazia Bashir

اکمل سومرو:  یونیورسٹیوں کے طلبا  کے لئے بڑی خبر ، پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل، ایچ ای سی کی ہدایت پر صرف 30 فیصد طلباء کو یونیورسٹی بلایا جائے گا ۔

 تفصلات کے مطابق  پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل کرلی گئی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی)  کی ہدایت پر صرف 30 فیصد طلباء کو یونیورسٹی بلایا جائے گا ، یونیورسٹیوں میں ایم فل اور  پی ایچ ڈی سکالرز  کے لئے  پندرہ ستمبر سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز کے صرف پہلے اور ساتویں سمیسٹر  کی کلاسز ہوں گی۔

  ہائیر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی)   کے مطابق دوسرے، تیسرے،  چوتھے،  پانچویں اور  چھٹے سمیسٹر  کی کلاسز  آن لائن ہوں گی،  یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز   کے لئے کھولے جائیں گے،  آئندہ سال جنوری میں یونیورسٹیوں کے دیگر سمیسڑز کے  طلباء  کی کلاسز  کا اجراء ہوگا ، ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز اور ساتویں سمیسٹر کے علاؤہ دیگر طلباء پر یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پاپندی ہوگی۔

یونیورسٹیوں کے کلاس روم میں ہونے والے لیکچرز   بیک وقت آن لائن بھی ہوں گے ، یونیورسٹی نہ آنے والے طلباء فزیکل کلاسز لینے والے طلباء کے ساتھ ہی آن لائن کلاسز لیں گے،  یونیورسٹیوں میں ماسٹرز ڈگری کلاسز   کے لئے صرف چوتھے سمیسٹر کے طلباء حاضر ہوں گے۔

مزیدخبریں