ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی جی شعیب دستگیرکے تبادلے کیخلاف درخواست پرسماعت 14 ستمبر تک ملتوی

سابق آئی جی شعیب دستگیرکے تبادلے کیخلاف درخواست پرسماعت 14 ستمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ: ملک اشرف  سابق آئی جی  پنجاب شعیب دستگیرکے تبادلے  کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے درخواست گزار ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان سے کہا رولز کےتحت آپ اسمبلی میں ریزولیشن بھی دے سکتے تھے، ایسے افسر  کے لئے آگئے  ہیں جسے عدالتی  احترام کابھی پتہ نہ ہوں!

تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی  پنجاب شعیب دستگیرکے تبادلے  کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے درخواست  پر  سماعت کی،  چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے درخواست گزار ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان سے کہا رولز کےتحت آپ اسمبلی میں ریزولیشن بھی دےسکتے تھے، ایسے افسر  کے لئے آگئے  ہیں جسے عدالتی  احترام کابھی پتہ نہ ہو!

درخواست گزار نے کہا معاملہ اہم ہے، آئی جی کی تقرری پبلک سیفٹی کمیشن کی سفارش پرنہیں ہوئی، عدالتی استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے جواب دیا  کہ سروس معاملہ ہے جس پر   چیف جسٹس نے برہمی  کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا کہ موقف پردلائل دیں،  پنچایتی باتیں نہ کریں۔

 چیف جسٹس نے  آئندہ سماعت 14 ستمبر  تک ملتوی کردی، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔

Shazia Bashir

Content Writer