گلبرگ (زین مدنی )پاکستان کی خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا انہیں خوبصورتی کے بجائے ان کے کام سے پہچانے۔
تفصیلات کے مطابق ایک دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی مجھے میری آواز کے بجائے میری خوبصورتی کی وجہ سے پسند کر رہا ہے، میں جہاں بھی جاؤں مجھے یہی سننے کو ملتا کہ ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ خوبصورت چہرے کے علاوہ بھی میری پہچان ہو جس کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک میں اپنے آپ کو ثابت نہیں کرلوں گی تب تک کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تعلیم، صحت اور خاص طور پر پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کیا جس کے بعد مجھے امریکی جریدے فوربز نے 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا جس نے مجھے دوبارہ میوزک کی طرف لوٹنے کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ مومنہ کا گانا" آیا نہ تو "ریلیز کیا۔