یوم عاشور، امام بارگاہ زینبیہ حسینیہ میں مجلس عزاء

10 Sep, 2019 | 05:05 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) یوم عاشور کی مناسبت سے امام بارگاہ زینبیہ حسینیہ میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، علامہ ذوالفقار حیدر نے مصائب اہل بیت بیان کئے، مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی توعزاداروں کی بڑی تعداد نے زنجیر زنی، ماتم اور نوحہ خوانی کی۔

یوم عاشور کی مناسبت سے کہیں مصائب اہلیت پر بیان تو کہیں گریہ زاری اور ماتم، امام بارگاہ زینبیہ حسینیہ میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جہاں علامہ ذوالفقار حیدر آف کراچی نے امام عالی مقام علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے مصائب بیان کیے اور واقعہ کربلا کی اہمیت اور اہل بیتؑ کی قربانیوں کا مقصد بیان کیا۔

مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی توعزاداروں نے زنجیر زنی کی جبکہ عشق اہل بیت میں ماتمیوں نے اپنے مخصوص انداز میں خاتونِ جنت سلام اللہ علیہا کو پُرسہ دیا۔ شبیہ ذوالجناح کا جلوس جعفریہ کالونی کےروایتی راستوں اورگھروں سےہوتاہوا واپس امام بارگاہ زینبیہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔

مجلس عزا کے موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں