(درنایاب)یوم عاشور پر شہدائے کربلا کی یاد میں جگہ جگہ پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔
یوم عاشور پر پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگانے کا مقصدجہاں پیاسوں کی پیاس ختم کرنا ہےوہی لوگوں میں اس احساس کو بھی زندہ رکھنا ہے کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے پیاسے جام شہادت نوش کیا۔
کربلا کے پیاسوں کی یاد میں سبیلوں کا انتظام تا قیامت جاری ر ہے گا جو کہ لشکر یزید کے اس انتہائی اقدام کی یاد بھی دلائے گا کہ انہوں نے زمانہ جاہلیت کی طرح صحرا میں پانی کی رسائی بند کر دی تھی.