سٹی42: ریلوے حکام نے محکمہ میں اعلی عہدوں پر فائز 4 افسران کے تقرر تبادلے کر دئیے، گریڈ اٹھارہ کے افسرڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کو لاہور تعینات کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی شہباز اقبال ملک کو ڈپٹی مینجر کارپوریٹ لاہور، ڈپٹی ٹرانسپورٹیشن آفسر کراچی حمیداللہ لاشاری کو ڈپٹی مارکیٹنگ مینجر کراچی کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر تھری سکھر سجاد احمد کو ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفسر کراچی جبکہ ڈپٹی فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے شاہد رضا کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں ہی اپنی خدمات جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔