نوازشریف عوام کے دلوں میں حکومت کرتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

10 Sep, 2018 | 07:18 PM

Shazia Bashir
Read more!

  سٹی42 :سابق وزیراعظم اور این اے 124 سےمسلم لیگ ن کےامیدوار شاہد خاقان عباسی نے داتا دربار حاضری دی،  جہاں سے انہوں نے  اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف کی گاڑی میں داتا دربار پہنچے اور اپنی کامیابی کے لئے دعا  کی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این اے124میاں نوازشریف کے متوالوں کا حلقہ ہے۔  پرویزملک، میاں مجتبی شجاع الرحمان، ڈاکٹر اسد اشرف وحیدعالم خان، چودھری شہباز احمد، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ  ہے جبکہ اس موقع پر سید توصیف شاہ،  سواتی خان مہر محمود،  عامر خان میاں محمد سلیم مرزا فیصل بیگ، عامر خان راشد بھٹی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں