سرکاری سکولوں کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ

10 Sep, 2018 | 05:53 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کو پنجاب کے مختلف سکولوں میں لگایا جائے گا۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کے لیے ایک سکول میں 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کی فہرست بھی مانگ لی۔

تفصیلات  تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو 2 روز میں بھیجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 16 سے 20 تک کے سکول سربراہان کے تبادلے پنجاب کے مختلف سکولوں میں کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق تبادلوں سے سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی۔ دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصلہ پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر سکول سربراہان بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

مزیدخبریں