پنجاب یونیورسٹی: بی اے کے سالانہ نتائج کا اعلان

10 Sep, 2018 | 05:10 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی 2015 ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

بی ایس سی میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کرلیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام صوبے بھر میں بی اے، بی ایس سی کے امتحانات  میں کل ایک لاکھ 21 ہزار 6 سو 58 طالب علموں نے حصہ لیا جن میں سے 48 ہزار 5 سو 82 کامیاب ہوئے۔

بی ایس ایس میں فیصل آباد کی عائشہ خان نے 699 نمبروں کے ساتھ پہلی، قصور کی حفصہ نے 695 نمبروں کے ساتھ دوسری اور فیصل آباد کی فصاحت فاطہ نے 675 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، بی اے میں شاہدرہ لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ رملہ طیب 674 نمبرز کے ساتھ پہلی، شاہدرہ کے ہی اظہر علی 664 نمبروں کے ساتھ دوسری اور حافظ آباد کی ام کلثوم 654 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

امتحانات میں کامیابی کا تناسب 39 عشاریہ 93 فیصد رہا۔ پنجاب یورنیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پوزیشنز ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب کل الرازی ہال میں منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں