غیر معیاری برف تیار کرنےوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اٹھارتی کا آپریشن

10 Sep, 2018 | 03:55 PM

M .SAJID .KHAN

عمران یو نس : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں غیر معیاری برف تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں،287 آئس فیکٹریز کی چیکنگ،31سیل ،156کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیے  گئے۔

تفصیلات کے مطابق ناقص پانی سے غیر معیاری برف کی تیاری پر قابو پانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صو بہ بھر میں آئس فیکٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،لاہور ریجن میں103آئس فیکٹریز کی چیکنگ اور10 کو سیل کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ناقص صفائی ، غیر معیاری ٹرانسپورٹ کے انتظامات پر 55 فیکٹریوں کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، آر او پلانٹ کی عدم موجودگی، زنگ آلود مشینری ،ٹرانسپورٹ کے لیے گندی گاڑیوں کے استعمال پر متعلقہ فیکٹریوں کو سیل کیاگیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیموں کو اصلاح نہ لانے والوں کے خلا ف اگلے مرحلے میں مزیدسخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں