ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنمااحسن اقبال  کی  غیر مشروط معافی کام کر گئی

لیگی رہنمااحسن اقبال  کی  غیر مشروط معافی کام کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ہائیکورٹ نے غیرمشروط معافی پرن لیگی رہنمااحسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کاکیس نمٹادیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیاستدانوں کو رول ماڈل ہوناچاہیے،زبان درازی کرنے والوں کو دیکھیں کہ آج وہ کہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ احسن اقبال توہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ پیش ہوئے،3رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہاکہ احسن اقبال الیکشن میں تو بڑے مارجن سے کامیاب ہوئے ہیں اپنا سٹیٹس برقراررکھیں،جسٹس عاطرمحمودنے کہاکہ سیاستدانوں کوتورول ماڈل ہونا چاہیے جبکہ جسٹس مسعود جہانگیر نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ان کا احسن اقبال کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ہائیکورٹ نےاحسن اقبال کی غیرمشروط معافی قبول کرتےہوئےدرخواست نمٹا دی۔

عدالت پیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے تمام اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے،پارلیمنٹ کی طرح تمام ادارے مقدس ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا شکار ہے اگر توانائی کو اولین ترجیح نہ دی ہوتی تو ملک میں سول وار جیسی صورتحال ہوتی،ڈیم بنانا انتہائی اہم ہے اسے سنجیدہ لیا جائے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer