سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئررہنماحمزہ شہبازشریف نےکہاہے کہ ڈیم کامنصوبہ بارہ ارب کاہے،بارہ کروڑکانہیں اورنہ ہی یہ شوکت خانم ہسپتال ہے جوچندے سے بن جائے گا،بلدیاتی نظام گرانے کی کوشش کی گئی تومقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہرلیگی رہنما حمزہ شہبازشریف نے حکومت کوخوب آڑے ہاتھوں لیا،ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کامنصوبہ بارہ ارب کا ہے،شوکت خانم ہسپتال نہیں جو چندے سے بن جائے،حمزہ شہبازنےکہاکہ نوازشریف اورمریم بےگناہ ہیں اوروہ بہت جلداپنےکارکنوں میں ہوں گے،انہوں نےکہاکہ حکومت کودھاندلی کی تحقیقات کیلئےمجبورکریں گے کیوں کہ عمران خان نے پارلیمانی کمیشن بنانے کاخودکہاتھا۔
حمزہ شہبازنے لوڈشیڈنگ کوحکومتی نااہلی قراردیا،انہوں نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹرکابھی ذکرکیا،ان کا کہناتھاکہ کیاوزیراعلیٰ پنجاب نےدیت کیس میں پیسےدیکرجان نہیں چھڑائی؟ حمزہ شہبازنےکہاکہ حکمرانوں کاایک ایک وعدہ جھوٹاثابت ہوگااوردیامربھاشاڈیم بھی مسلم لیگ ن ہی بنائےگی،اگربلدیاتی نظام گرانے کی کوشش کی گئی تومقابلہ کریں گے۔
علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لیگی کارکن جہانگیرغوری کے گھر بھی گئے ، جہاں انہوں نے جہانگیرغوری کی عیادت کی۔