وزیر اعظم کے100 روزہ پلان پر عمل اولین ترجیح ہے: وزیر خوراک پنجاب

10 Sep, 2018 | 01:35 PM

M .SAJID .KHAN

عمران یو نس :صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کی منسٹر بلاک آفس میں مختلف وفود سے ملاقات، میرٹ کے مطابق اقدامات اٹھانے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کی منسٹر بلاک آفس میں مختلف وفود سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں اور دیگر شہریوں نے صوبائی وزیر کو خوراک سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا،سمیع اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میرٹ کے مطابق اقدامات اٹھانے کیساتھ مسائل حل کرے گی،

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق100 روزہ پلان پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے, ان کا مزید  کہنا تھا کہ عوام کو حکومت سے وابسطہ امیدوں پر مایوس نہیں کریں گے،تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،میرے دفتر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

مزیدخبریں