جیند ریاض: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کو پنجاب کے مختلف سکولوں میں لگایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کے لیے ایک سکول میں 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کی فہرست بھی مانگ لی،تفصیلات تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو 2 روز میں بھیجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں گریڈ 16 سے 20 تک کے سکول سربراہان کے تبادلے پنجاب کے مختلف سکولوں میں کیے جائیں گے ۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق تبادلوں سے سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی، دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہناتھا کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصلہ پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر سکول سربراہان بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔