جناح ہسپتال میں قانون کے محافظوں کی غنڈہ گردی

10 Sep, 2018 | 10:13 AM

M .SAJID .KHAN

حسن خالد: جناح ہسپتال میں پولیس چوکی کے اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے مریض کے لواحقین کی جیب سے پیسے نکال لیے،مزاحمت پر پولیس کا لواحقین پر تشدد،ہسپتال 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں پولیس چوکی کے اہلکاروں نے کینٹین میں بیٹھی خاتون اور اسکے دو بیٹوں کو شبہ کی بنیاد پر تلاشی دینے کا کہا،دوران تلاشی پولیس نے رفیق نامی شہری کے پرس سے 15 ہزار روپے غائب کرلیے،لواحقین کی جانب سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر پولیس اہلکاروں نے خاتون سمیت دیگر پر تشدد شروع کردیا،بعدازاں مریض کے دیگر رشتہ داروں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کردی جس سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس نے انکے ساتھ بہت ظلم کیا ہے،انصاف دینے کی بجائے پولیس الٹا ہمارے لوگوں کو گرفتار کر کے لے گئی ہے، خاتون نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ڈی ایس پی محمد شفقت کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں