ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افتتاح کی تختی دوسری بار چوری

افتتاح کی تختی دوسری بار چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: سی بی ڈی حکام کی غیر ذمہ داری  کی وجہ سے  سابق نگران حکومت کے لینڈ مارک منصوبے کلمہ چوک انڈر پاس تعمیر نو کی تختی ایک مرتبہ پھر چوری کرلی گئی ۔ 
منصوبے کی تعمیر سے لے کر اب تک افتتاح کے بعد دوسری مرتبہ تختی چوری کرلی گئی ۔سنٹر پوائنٹ پر چوبیس گھنٹے ٹریفک ، سیف سٹی کے کیمروں کی موجودگی میں افتتاحی تختی چوری کی گئی ۔ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام کی تختی دوسری مرتبہ چوری ہوئی ۔ سی بی ڈی کے گارڈز کی ہر وقت موجودگی ، کیمروں کی مانیٹرنگ بھی چوروں کا کچھ نہ بگاڑ سکی ۔سابق نگران وزیراعلی ٰکے نام کی خوبصورت چمچاتی تختی بار بار غائب ہونا معمول بن گیا ۔دس روز سے تختی غائب ہے ،سی بی ڈی حکام لاعلم   رہے اب حکام نے کہا ہے کہ  سابق نگران وزیراعلیٰ کے نام کی تختی دوبارہ لگائی جائے گی ۔