ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے نوٹیفیکشن کے خلاف کیس داخلِ دفتر

فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے نوٹیفیکشن کے خلاف کیس داخلِ دفتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کےنوٹیفیکشن  کے خلاف کیس  کولاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک داخل دفتر کردیا۔ 
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ ے فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے نوٹیفیکشن  کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت  کی ۔ فل بینچ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی او ر جسٹس فاروق حیدر بھی شامل ہیں۔

 درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفیکیشن  جاری کیاگیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اسی طرز کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ایک ہی طرز کی درخواستوں پر دو مختلف عدالتوں سے آنے والے فیصلوں میں اختلاف پایا جاسکتا ہے۔ اس لئے عدالت نے کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے فیصلے تک داخل دفتر کرنے کا حکم جاری کردیا۔