ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا  لاہور کیلئے ایک اور خواب مکمل ہو گیا

Mohsin Naqvi, City42, Major Ishaq Shaheed Fly Over, city42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنن ساجد:   محسن نقوی کی  نگراں حکومت کا شروع کیا ہوا والٹن روڈ اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں شامل میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور مکمل ہو گیا۔ 
سی بی ڈی  آج رات فلائی اوورمنصوبہ ٹریفک کے لئے کھول رہی ہے۔  
فلائی اوور پر فائنل لین مارکنگ ، فنشنگ اور  صفائی مکمل کی جا چکی ہے۔ 
میجر اسحاق شہید فلائی اوور ڈیفنس جانیوالے ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور دےگا۔ اس فلائی اوور  سے پہلے  چیل چوک پر ڈیفنس جانے والی ٹریفک سگنلز پر رکنے کی وجہ سے اوور کراؤڈنگ اور  تعطل کا شکار رہتی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سگنل فری کوریڈور کیلئے ڈیزائن طلب کیا تھا۔
سی بی ڈی نے چیل چوک پر سنگل سائیڈ فلائی اوور ڈیزائن کیا تھا۔فلائی اوور کا سنگ بنیاد سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رکھا تھا،
فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز والٹن توسیعی منصوبے کےساتھ ہوا تھا۔  محسن نقوی کی خواہش پر فلائی اوور کا نام میجر محمد اسحاق شہید کے نام پر رکھا گیا تھا۔
فلائی اوور ٹریفک کیلئےجلد مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

میجر اسحاق شہید فلائی اوور پر ابتدائی کام مھسن نقوی خود شروع کروا گئے تھے، ان کے بعد پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبہ میں ذاتی دلچسپی لی اور کام کو جلد مکمل کروانے کے لئے کوشش کی جس کا نتیجہ آج فلائی اوور کو پبلک کے لئے کھولے جانے کی سورت میں سامنے آ رہا ہے۔