پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (مرکز) نے نئے چیئرمین کا انتخاب کر لیا

10 Oct, 2024 | 08:54 PM

Waseem Azmet

شہزاد خان:  پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (مرکز) نے نئے چیئرمین کا انتخاب کر لیا۔ 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا  اجلاس آج منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین عاصم غنی عثمان نے کی۔ اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (مرکز) کے چیئرمین کی خالی اسامی کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی رائے لی گئی۔ نو ایگزیکٹو ممبرز میں سے چھ نے فیصل احمد مختار کے حق میں ووٹ دیا ۔ اس طرح اکثریتی ووٹوں کی مناسبت سے فیصل احمد مختار پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (مرکز) کے26-2024 کے عرصے کیلئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

بعد ازاں ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلےکو سراہتے ہوئے نئے چیئرمین فیصل احمد مختار کو مبارکباد دی گئی۔ اس اجلاس میں سیون اسٹار شوگر ملز کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اور فنانس مینجر کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں