صدر مملکت ترکمانستان کے شہر عشق آباد پہنچ گئے

10 Oct, 2024 | 08:37 PM

اویس کیانی : صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے شہر عشق آباد پہنچ گئے۔ 

عشق آباد ایئرپورٹ آمد پر صدر مملکت کا استقبال ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین/ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے کیا، صدر مملکت کو روایتی روٹی اور پھول پیش کئے گئے ۔ 

صدر مملکت ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی ۳۰۰ ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے ۔ 

صدر مملکت اپنے دورے کے دوران ترکمانستان کی سینیئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ 

مزیدخبریں