ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی:پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا  ،اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے 
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ 11 اکتوبر 2024 کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔ اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات کے سوالات و جوابات ہوگے جبکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صاف پانی بل ایکٹ 2024 پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی سال 2020-21 اور 2021-22 کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائیں گی اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں دس مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں مہنگائی اور امن و امان کی صورت خال پر بھی بحث ہوگی۔