سٹی 42: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پانچ آئی پی پیز معاہدہ ختم کرنے سے بچنے والی رقم سے بجلی صارفین کو ریلیف دیں۔ پانچ آئی پی پیز کو دی جانے والی کیپیسیٹی چارجز کی رقم عوام کو بلوں میں واپسی کی صورت میں ملنی چاہیے ۔
حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں پریس کانفرنس کی جس میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم، اسامہ رضی، ضیاء الدین انصاری اور قیصر شریف بھی موجودتھے ۔
حافظ نعیم الرحمن نےکہا وزیر اعظم نے پانچ آئی پی پیز معاہدہ ختم کرنے کااعلان کیا ہےجو خوشی کی بات ہے،چار سو گیارہ ارب روپے قومی خزانہ میں آئیں گے ،بجلی صارفین کو ریلیف دیں اورکیپسٹی رقم بجلی کے بلوں میں شامل کریں۔پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلوں میں واپسی کی صورت میں ملنی چاہیے ، یہ جائز بل نہیں جو عوام کو مل رہے ہیں۔ اگلے ماہ سے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا تنخواہ دار کا ٹیکس ختم کیاجائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے سموگ ختم کرنے کے لئے بھارتی پنجاب سے بھی بات کرنے کے ارادہ ظاہر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر مریم نواز کو بھارت دوستی کا بخار نہ جانے کیوں چڑھ جاتا ہے۔ ان کا بیان نظریاتی تقسیم کو تسلیم نہیں کرتا،وزیر اعلی وہ باتیں کیوں کرے جو وفاق کا کام ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ ہیں انہیں کوئی حق نہیں کہ حساس مسئلے پر بھارت سے بات چیت ہونے کی بات کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ کل جماعت اسلامی کا گیارہ اکتوبر کو گجرات میں احتجاج ہے، گندم بحران پر بھی تحریک چلائی تھی کسان کارڈ کو قبول نہیں کیا، حکومت کو چاہئیے تھا کہ وہ ریلیف فراہم کرے۔