دْرِنایاب : سی بی ڈی حکام کی غیر ذمہ داری ، سابق نگران حکومت کے لینڈ مارک منصوبے کلمہ چوک انڈر پاس تعمیر نو کی تختی ایک مرتبہ پھر چوری کرلی گئی ۔
منصوبے کی تعمیر سے لے کر اب تک افتتاح کے بعد دوسری مرتبہ تختی چوری کرلی گئی ۔سنٹر پوائنٹ پر چوبیس گھنٹے ٹریفک ، سیف سٹی کے کیمروں کی موجودگی میں افتتاحی تختی چوری کی گئی ۔ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام کی تختی دوسری مرتبہ چوری ہوئی ۔ سی بی ڈی کے گارڈز کی ہر وقت موجودگی ، کیمروں کی مانیٹرنگ بھی چوروں کا کچھ نہ بگاڑ سکی ۔سابق نگران وزیراعلی ٰکے نام کی خوبصورت چمچاتی تختی بار بار غائب ہونا معمول بن گیا ۔۔دس روز سے تختی غائب ہے ،سی بی ڈی حکام لاعلم رہے ۔ حکام کے مطابق سابق نگران وزیراعلیٰ کی تختی دوبارہ لگائی جائے گی ۔