ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے سولر پینل، الیکٹرک موٹرسائیکل سے متعلق شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی سے پاکستان میں سولر پینل کاروبار پر بات چیت جاری ہے، بھارت میں سولر پینل کے کاروبار کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں 630 ایکٹر پر گارمنٹس سٹی بنارہے ہیں، چین کے صنعتکار سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل بنانے کے کارخانے لگائے جارہے ہیں اس کے علاوہ ٹیکنیکل کالجز میں 20 سال پرانا سلیبس پڑھایا جارہا تھا جسے جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا ہے۔