عرفان ملک : پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ میں جعلی اعدادوشمار کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی کارکردگی رپورٹ میں جعلی اعدادوشمار دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشنز،کھلی کچہریوں کے غلط اعدادوشمارآئی جی آفس بھجوائے گئے، اسکے علاوہ ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالےسےبھی غلط اعدادوشمار دئیے گئے۔
غلط اعدادوشمار سامنے آنے پر رواں ماہ کی گریڈنگ بھی نہ ہو سکی، جس کے بعد اعدادوشمار کو تصدیق کے لئے سپیشل برانچ کو بھجوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس اپنی کارکردگی میں گزشتہ ماہ تمام بڑے صوبوں میں پہلی پوزیشن پر آئی تھی ۔
حکام کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئےڈویژن سطح تک ریٹنگ کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ضلع لاہور کی تمام 6ڈویژنز میں علیحدہ سے رینکنگ کی جائے گی، ایس پیز کو ہر ماہ کارکردگی دیکھانے کے بعد پوزیشنز دی جائیں گی۔ ڈویژن کی سطح تک مقابلے کے باعث کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔