ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ 

محکمہ ہیلتھ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، 15 اور 16 اکتوبر کو سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا ، اسپتالوں میں بیڈز ،،تمام گروپس کے خون کی بوتلیں اور ہر قسم کی ویکسین موجود ہو ۔ اسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہوں، 1122 سمیت تمام اسپتالوں کی ایمبولینسز سٹاف کے ساتھ فعال ہوں ، اسپتالوں میں بجلی اور پانی کا نظام بھی مکمل طور پر فعال ہو ۔ 

محکمہ ہیلتھ پنجاب نے بتایا ہے کہ انتظامیہ اور اسپتال عملے میں رابطے کے لئے ہیلپ لائن 1033 استعمال ہو گی ۔