ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ زراعت کو 4ارب 80کروڑ روپے کا بجٹ جاری

محکمہ زراعت کو 4ارب 80کروڑ روپے کا بجٹ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے محکمہ زراعت کو 4ارب 80کروڑ روپے جاری کر دئیے۔
محکمہ زراعت کو تنخواہوں ودیگر دفتری اخراجات کیلئے بجٹ جاری کیا گیا۔اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے 947ملین روپے جاری کرنے کی کی تجوویز دی گئی ہے،محکمہ خزانہ کی جانب سے سکیم کے لئے بجٹ جاری کیا جائے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کے آلات مانگ لئے جس پرمحکمہ پی اینڈ ڈی نے آلات کیلئے 175 ملین جاری کرنے کی تجویز دی ہے۔محکمہ خزانہ اب محکمہ ٹرانسپورٹ کو آلات خریدنے کیلئے بجٹ جاری کرے گا۔
محکمہ پی اینڈ ڈی نے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer