لاہور پولیس نے 5 برسوں کے تمام مقدمات نمٹا دیے 

10 Oct, 2024 | 04:46 PM

عرفان ملک : لاہور پولیس نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ہونے والے تمام مقدمات نمٹا دیئے ۔

لاہور پولیس کے تمام تھانوں میں ایک بھی نامزد مقدمہ بھی زیر تفشیش نہ رہا ،لاہور پولیس نے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے ، سی سی پی او ک بلال صدیق کمیانہ نے  احکامات  دیے کہ تھانوں میں ایک ماہ سے پرانا کوئی بھی مقدمہ زیر تفتیش پینڈنگ میں نہ رہے،

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے کہا کہ مقدمات کے چالان جمع کروانے کی بنا پر تھانوں میں تفشیشی افسران پر بوجھ کم ہوا  ہے ۔تفشیشی افسران بوجھ کم ہونے پر ڈاکوؤں ، چوروں اور کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ،شہر میں جرائم کی کمی کی بڑی وجہ تفشیشی افسران پر تفشیش کا بوجھ کم ہونا اور ڈاکوؤں چوروں کو پکڑنا ہے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پانچ لاکھ سے زائد مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔

مزیدخبریں