عابد چودھری : ذہنی معذور شخص میو ہسپتال کے واٹر ٹینک پر چڑھ گیا۔ریسکیو آپریشن کے لئے آنے والی ٹیموں پر پتھراؤ کرتا رہا۔پولیس اور ریسکیو نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد نیچے اتار لیا.
ایک ذہنی معذورشخص نے میوہسپتال کو کئی گھنٹےتک تماشہ گاہ بنائےرکھا۔ آصف نام کا ذہنی معذورشہری ہسپتال کی ٹینکی پر چڑھا۔اورریسکیو آپریشن ٹیموں پر پتھراؤ کیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تین گھنٹےمسلسل کوششوں کےبعداسےنیچےاتارسکیں۔پولیس کے مطابق ذہنی معذورسکیورٹی گارڈ کے ڈر سے 10 منزلہ واٹر ٹینک پر چڑھ گیا تھا۔چوکی انچارج میو ہسپتال نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ ریسکو کیا۔اس کےقبضے سے تیز دھار چاقوبھی برآمد کیا گیاہے۔