امانت گشکوری: مبارک احمد ثانی ضمانت کیس میں نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوگیا۔ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے 24 جولائی کے فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائر کی،نظرثانی کیس کا فیصلہ 24 جولائی کو جاری ہوچکا اس لیے دوبارہ نظرثانی ممکن نہیں،موجودہ فیصلے کو تصحیح کیلئے فیصلہ قرار دیا جاتا ہے،نظرثانی فیصلے کی تصحیح کیلئے 19 علما اکرام کو نوٹس کیے گئے،علما کرام نے پیراگراف 7,42 اور 49 پر اعتراضات اٹھائے،6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگراف حزف کیے جاتے ہیں،تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں،ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔