ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9مئی مقدمات; شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی

9مئی مقدمات; شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : نومئی کے 6مقدمات,انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ نے اپنے دلائل مکمل کیے۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر دیگر رہنماؤں کے وکلاء سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔ملزمان نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ،کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے ،گلبرگ میں کنٹینر اور پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer