محکمہ صحت کی سنگین لاپرواہی ، 2 ماہ سے فلو کی ویکسین نہ خریدی جاسکی 

10 Oct, 2024 | 04:25 PM

زاہد چوہدری : محکمہ صحت کی سنگین لاپرواہی  سامنے آگئی ۔ فلو کی ویکسین خریدنے کا عمل 2 ماہ سے سرد خانے کی نذر  ہوچکا ہے ۔

فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باوجود ویکسین نہ خریدی جاسکی ،محکمہ پرائمری ہیلتھ نے فلو ویکسین کی 25 ہزار خوراکیں خریدنے کا عمل شروع کیا،2 ماہ قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد خریداری کاعمل رک گیا ۔فلو ویکسین نہ خریدنے سے ہائی رسک افراد کو سنگین خطرہ  ہے ۔   فلو سمیت مانکی پاکس ، کورونا کے مشتبہ کیسز کو ڈیل کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو رواں سیزن میں ویکسین لگنی تھی۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کا فلو ویکسین خریدنے کا عمل تاخیرسے دوچار ہونے سے رواں سیزن میں ویکسین ملنا مشکل ہوگیا ۔

مزیدخبریں