ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

 چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : تھانہ شادمان نذر آتش اور عسکری ٹاور حملے سمیت چار مقدمات ،انسداد دہشت گردی عدالت نے چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی۔ ملزمہ کے وکیل ملک برہان معظم ایڈووکیٹ دوسرے مقدمات مین مصروف تھے جس پر عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔یاسمین راشد نے تھانہ شادمان نذرآتش اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer