ملک اشرف : پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری سمیت دیگر فریقین کو کل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا,
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری عارف حسین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے جواد ظفر ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈپٹی کمشنر سےاستفسار کیا نظر بندی کی گراؤنڈ کہاں ہیں ۔ آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بھی ذکر کیا ہے ۔ پڑھ کر بتائیں کہ کون سے فیصلے ہیں اور ان کا اطلاق اس نظر بندی کے آرڈر پر کیسے ہوتا ہے؟۔ ڈی سی نے جواب دیا کہ رپورٹ دی ہے۔ان کو نقص امن و عامہ کے تحت نظر بند کیا ۔ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے نظربندی کی سفارش کی تھی ۔ عدالت نے ایس ایچ او کی رپورٹ طلب کی تو ڈی سی عدالت میں پیش نہ کرسکے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ نظر بندی کی وجوہات نہ لکھنے پر کیوں نہ انہیں جرمانہ کیا جائے ۔ عدالت نے ڈی سی سے جواب طلب کرتے ہوئے 11 اکتوبر کے لئے سماعت ملتوی کردی ۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواستیں،فریقین کو نوٹس جاری
10 Oct, 2024 | 03:49 PM