میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج 30 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان

10 Oct, 2024 | 03:39 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 30 اکتوبر کو کیے جانے کا امکان,تمام تعلیمی بورڈز نے نتائج کے اعلان کیلئے پی بی سی سی سے اجازت مانگ لی۔
 میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج 30 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ تمام تعلیمی بورڈز نے 30 اکتوبر کو نتائج کے اعلان کیلئے پی بی سی سی سے اجازت طلب کرلی۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے اجازت ملنے کے بعد نتائج کی حتمی تاریخ دی جائے گی۔میٹرک دوسرے سالانہ امتحان میں 40 ہزارطلبہ نے شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں