چودھری پرویز الہٰی کے بیان پر نیب کا ردعمل آگیا

10 Oct, 2024 | 03:26 PM

Ansa Awais

عثمان خادم :  سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے بیان پر نیب کا ردعمل،نیب کی جانب سے تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں16 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ۔

 نیب کے مطابق مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ 10 کروڑ 40 لاکھ روپے پلی بارگین سے ریکور کیے گئے۔ گورنمنٹ آفیشلز سمیت 5 افراد سے پلی بارگین سے ریکوری کی گئی ہے۔ بقیہ رقم دوسرے ذرائع سے ریکور کی گئی۔ گجرات کے سابق سب انجینئر اور سابق ایس ڈی او سے ریکوری کی گئی۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور 2 چیف انجینئرز سے ریکوری کی گئی۔ ایکسین ہائی ویز سے بھی ریکوری کی گئی۔ نیب لاہور نے 2023 میں کیس کے حوالے سے ریفرنس جمع کروایا تھا۔

مزیدخبریں