اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

10 Oct, 2024 | 03:24 PM

 ویب ڈیسک:اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 اعظم سواتی کو ڈی چوک پراحتجاج کے کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا تھا،عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟،اس پرپراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ اعظم سواتی نے کارکنان کو اکسایا ہے۔

مزیدخبریں