ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے، پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا عزم ہے کہ پاکستان کوسرمایہ کاروں کے لئے پرکشش بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے لئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی ۔ سعودی سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں سعودی انوسڑ ز کےلئے ایگریکلچر، لائیو سٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انرجی، صنعت، سیاحت اور ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے۔ سعودی عرب پاکستان کے لئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے ۔