ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کاغذات تیار کرکےجائیداد ہتھیانے والے گروہ کیخلاف اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن

 جعلی کاغذات تیار کرکےجائیداد ہتھیانے والے گروہ کیخلاف اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : جعلی کاغذات تیار کرکےجائیداد ہتھیانے والے گروہ کیخلاف اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن، گروہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل۔ گروہ سرغنہ پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جعلی کاغذات تیار کرکےاوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد ہتھیانے والے گروہ کی گرفتاری کے لئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے جعلی کاغذات بناکر جائیداد ہتھیانےوالے گروہ کے سرغنہ عبدالغفور کو پہلے ہی گرفتار کر چکا ہے اور اب ملزم عبدالغفور سے حاصل معلومات کی روشنی میں دیگر ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کے لیے سرگرم ہے ۔ ملزم عبدالغفور کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کی جائیداد کے جعلی کاغزات تیار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ریجنل ڈائریکٹر لاہور احسن منیر بھٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer