ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام اضلاع کے بخشی خانوں کی حالت بہتر بنانے کاحکم، مراسلہ جاری

 تمام اضلاع کے بخشی خانوں کی حالت بہتر بنانے کاحکم، مراسلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : تمام اضلاع کے بخشی خانوں کی حالت بہتر بنانے کاحکم،بخشی خانے میں قیام کے دوران اسیران اب دوپہر کا کھانا کھا سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کی سہولت کیلئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ لکھ دیا ۔ مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں قائم بخشی خانوں کی حالت درست کی جائے اور بخشی خانوں میں تعمیر و مرمت کے کاموں کیلئے ضروری فنڈز کی تفصیلات شیئر کی جائیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کی 43 جیلوں سے روزانہ اوسطاً 7 ہزار سے زائد قیدی عدالتوں میں پیشی کیلئے جاتے ہیں۔ عدالتی احاطے میں پیشی پر لائے گئے قیدیوں کو بخشی خانے کی بیرکوں میں رکھا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ جیل خانہ جات پہلے ہی قیدیوں کو عدالت روانگی سے قبل لنچ باکسز اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کر رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer