ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی کےسٹرکچر پلان روڈپرتعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ,وزیراعلیٰ نےمنظوری دیدی

 ایل ڈی اے سٹی کےسٹرکچر پلان روڈپرتعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ,وزیراعلیٰ نےمنظوری دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب :ایل ڈی اے سٹی کےسٹرکچر پلان روڈپرتعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ ,وزیراعلیٰ نے سٹرکچرپلان روڈز شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔

چناب روڈ ، ہنزہ روڈ ، خنجراب روڈ سمیت دیگر سٹرکچر پلان پر کام شروع کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے سٹرکچر پلان روڈز کی پلاننگ شروع کردی ۔ صوئے آصل سے ایل ڈی اے سٹی تک نئی سٹرکچر پلان روڈ پر بھی کام ہو گا ۔ایل ڈی اے سدرن بائی پاس سے پائن ایونیو تک زیر التوا سٹرکچر پلان روڈ پر بھی کام شروع کرے گا ۔ ایل ڈی اے نے چند سال قبل سٹرکچر پلان روڈ کی تخمینہ لاگت تیار کی تھی۔بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاگت کے باعث منصوبے کی لاگت میں2گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔ ایل ڈی اے از سر نو تخمینہ لاگت اور ڈیزائن کا جائزہ لے گا۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی کی سٹرکچر پلان روڈ کی تکمیل سے منصوبے کے نئے راستے کھلیں گے ۔

Ansa Awais

Content Writer