آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین نے اہم خبر دیدی

10 Oct, 2024 | 11:39 AM

Ansa Awais

ایمن خان :  محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردارکردیا۔

 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک بھرمیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری رہنے کاامکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اورشمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، گرم موسمی حالات کی وجہ سے کراچی کے شمال مغرب اورشمال مشرق میں کچھ مقامی پیش رفت ہوئی جس کے نتیجے میں  کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔

 چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں عام طور پراکتوبر کے مہینے میں شدید موسمی حالات ہوتے ہیں جو تاریخی طور پر مئی اور جون کے بعد کراچی میں سال کا تیسرا گرم ترین مہینہ ہے،اکتوبر کے دوران اکثر سمندری ہوائیں نہ چلنے کے نتیجے میں موسم گرم ہوتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق عروس البلادکراچی کا موسم اگلے چار سے پانچ دنوں کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ خطے میں فضا میں ہوا کا کم دباؤ ہونا ہے،مون سون کے بعد کا عرصہ سائیکلون بننے کے لیے موافق ہوتا ہے۔ 

 کراچی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد رہاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 سندھ کا علاقہ چھور ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

مزیدخبریں