ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں: مریم نواز

10 Oct, 2024 | 11:06 AM

Ansa Awais

سٹی42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔

 عالمی یوم ذہنی صحت پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں، ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے، بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں، ذہنی بیماری کا علاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے، پنجاب میں ذہنی صحت کے لئے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں، ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔
 

مزیدخبریں