پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر،  شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

10 Oct, 2024 | 09:58 AM

(کومل اسلم)شہر کی فضا بدستور آلودہ ہے ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 177تک جا پہنچی۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پھر پہلے نمبر جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر آ گیا۔
جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 209، امریکی قونصلیٹ  189 اور ٹھوکر نیاز بیگ پرفضائی آلودگی کی شرح 175ریکارڈ کی گئی۔
آسمان فضائی آلودگی میں دھندلا گیا، شہر میں آلودگی کی بڑھتی شرح کے باعث لاہو رئیے آنکھ ، ناک ، کان ، گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں